اگر آپ نے کوئی غلط کام کیا تھا تو عوام کے سامنے لاؤں گا سیٹھی کا ذکا سے مکالمہ

وزیراعظم کی جانب سے مجھے غیرقانونی طور پر ہٹایا گیا،سابق چیئرمین ذکا اشرف

وزیراعظم کی جانب سے مجھے غیرقانونی طور پر ہٹایا گیا،سابق چیئرمین ذکا اشرف۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق اور موجودہ چیئرمینز ذکا اشرف اور نجم سیٹھی کا ٹی وی پروگرام میں آمنا سامنا ہو گیا۔


اس پروگرام میں ذکا اشرف نے ایک بار پھر شکایت کی کہ وزیراعظم کی جانب سے انھیں غیرقانونی طور پر ہٹایا گیا، انھوں نے اصرار کیا کہ میں چیئرمین منتخب ہوا اور پھر مجھے اس عہدے پر عدالت نے بحال کیا۔ جس پر ان کی موجودگی میں ہی نجم سیٹھی نے کہا کہ جو آئین ذکا اشرف نے بنایا وہ خود ان کو چار برس کے لیے عہدے پر موجود رکھنے کیلیے تھا، یہ صرف ان کی ذات کے لیے بنا بورڈ کے لیے نہیں، یہ پورا انتخابی عمل متنازع تھا، اب مجھے حکومت نے نئے آئین کی ذمہ داری سونپی جو زیادہ جمہوری اور اس میں ہر آفیشل جوابدہ ہوگا۔ جس پر ذکا اشرف نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہم اب بھی دوست ہیں، نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ جو آپ گذشتہ چند دنوں سے مختلف چینلز پر کہہ رہے ہیں وہ میں سن رہا ہوں، میں آپ پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے بورڈ میں کوئی غلط کام کیا تھا تو وہ میں عوام کے سامنے لائوں گا، میں جلد ہی آئی سی سی میٹنگز میں جو آپ نے کہا وہ بھی سب کے سامنے لے کر آئوں گا۔
Load Next Story