قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیالکوٹ نے حیران کن طور پر ہتھیار ڈال دیے
ملتان ٹائیگرزکی پیش قدمی بھی ختم ہو گئی،لاہور لائنزاور اسلام آباد لیپرڈز نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا
ملتان ٹائیگرزکی پیش قدمی بھی ختم ہو گئی،لاہور لائنزاور اسلام آباد لیپرڈز نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، فیصلہ کن معرکے میں رسائی کیلیے کل مقابلہ۔ فوٹو: فائل
قومی ٹوئنٹی20کپ میں لاہور لائنزاور اسلام آباد لیپرڈز نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، کوارٹر فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز نے حیران کن طور پر ہتھیار ڈال دیے، ملتان ٹائیگرزکی پیش قدمی بھی ختم ہوگئی۔
فاتح ٹیمیں فیصلہ کن معرکہ میں رسائی کیلیے ہفتے کو آمنے سامنے ہونگی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلے کوارٹر فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز کو حیران کن طور پر اسلام آباد لیپرڈز کے ہاتھوں7 وکٹ سے شکست ہوگئی، فاتح ٹیم نے116 رنز کا آسان ہدف صرف3 وکٹیں گنوا کر6 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، بابر اعظم(29) اور آفاق رحیم(30)کے درمیان48 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم ہوئی، علی سرفراز 19 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوئے، عماد وسیم 17 اور کپتان زوہیب احمد 15 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، قبل ازیں اسلام آباد لیپرڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسٹالینز نے اننگز کے آغاز سے ہی محتاط انداز اپنایا مگر اس کے باوجود وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ، تیسرے اوورز میں وکٹ کیپر بیٹسمین شکیل انصر5 رنز بنانے کے بعد تجربہ کار پیسر عمر گل کا نشانہ بن گئے، اگلے ہی اوور میں شہزاد اعظم نے حارث سہیل( 4) کا شکار کرلیا، جارح مزاح عمران نذیر نے بھی خلاف توقع محتاط انداز اپنایا اور17 رنز کیلیے 22 گیندیں صرف کیں۔
بعدازاں کپتان شعیب ملک نے چارج سنبھالا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران نیئر عباس نے7 اور عبدالرحمان نے2 رنز بنانے کے بعد ساتھ چھوڑ دیا، بعدازاں کپتان نے علی خان (12) اور شاہد یوسف (11 ناٹ آئوٹ) کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 116 تک پہنچایا، آل رائونڈر نے49 رنز بنانے کیلیے 52 گیندیں استعمال کیں اور بغیر آئوٹ ہوئے پویلین لوٹے، پوری اننگز کے دوران سیالکوٹ کے کسی بھی بیٹسمین نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش ہی نہیں کی۔ اسی میدان پر دوسرے کوارٹر فائنل میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو 11 رنز سے ہرا دیا، کامیاب ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آئوٹ آف فارم لیفٹ ہینڈر ناصر جمشید 2 رنز بنانے کے بعد امیر یامین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اگلے اوور میں امیر نے کپتان محمد حفیظ (4)کو بھی صہیب مقصود کی مدد سے پویلین بھیج دیا،26 کے مجموعی اسکور پرذوالفقار بابر نے عمر صدیق کو 4 رنز پرچلتا کیا، مجموعی اسکور ابھی36 پرہی پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر احمد شہزاد17رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کا دوسرا شکار بن گئے۔
38 پر عمر اکمل (4)کے آئوٹ ہونے کے بعد لائنز اسکواڈ مشکلات میں گھر گیا، ایسے میں سعد نسیم نے ٹیم کو نہ صرف حریف بولرز کے دبائو سے نکالا بلکہ آصف رضا(35) اور وہاب ریاض(9 ناٹ آئوٹ) کے ساتھ 145 رنز کا قابل قدر مجموعہ ترتیب دینے میں بھی مدد فراہم کی، وہ 61 پر ناقابل شکست رہے، لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر نے 3 اور امیر یامین نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔146 کا پیچھا کرنے کیلیے ملتان کے بیٹسمینوں نے جارحانہ انداز اپنانے کی بجائے سنگلز پر انحصار کیا،32 پر پہلی وکٹ گری لیکن آٹھویں اور نویں اوورز میں اوپنر زین عباس (25) اور صہیب مقصود (12) کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹائیگرز مطلوبہ اوسط سے پیچھے چلے گئے۔ بعدازاں کاشف نوید نے ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش ضرورکی مگر ساتھ دینے کیلیے کوئی بھی مستند بیٹسمین کریز پر موجود نہیں تھا، اس طرح صرف 6وکٹیں گنوانے کے باوجود ٹیم 134 رنز تک ہی پہنچ پائی، کاشف نوید 43پر ناٹ آئوٹ رہے، عدنان رسول نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور عمران علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ دیگر2 کوارٹر فائنلز جمعے کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں فیصل آباد وولفز اور میزبان راولپنڈی ریمنز کا مقابلہ ہوگا، ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم کراچی زیبراز سے ٹکرائے گی۔