فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری اسپینش بادشاہت برقرار

جرمنی وارجنٹائن بدستور دوسری اور تیسری پوزیشنز پر براجمان ،پرتگال کا چوتھا نمبر

ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن نے قطر میں تارکین وطن مزدوروں کی حالات زار پر تنقید کی تھی. فوٹو: فائل

PARIS:
فیفا نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی،ابتدائی3پوزیشنز پر کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی،اسپین کی بادشاہت برقرار جبکہ جرمنی اور ارجنٹائن بدستور دوسری اور تیسری پوزیشنز پر براجمان ہیں۔


پرتگال ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے، کولمبیا تنزلی سے پانچویں نمبر پر آ گیا، سوئٹزرلینڈ 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے جبکہ ایک، ایک درجہ تنزلی سے یوروگوئے اور اٹلی چھٹی اور ساتویں پوزیشنز پر پہنچے، اٹلی ایک درجہ تنزلی سے آٹھویں، برازیل ترقی کے ساتھ نویں درجے پر آیا، نیدرلینڈز ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا، بیلجیئم اور یونان بھی بدستور 11 اور 12 ویں نمبر پر ہیں،امریکا اور چلی ایک، ایک درجے ترقی کے بعد 13 اور 14 ویں ، انگلینڈ 2درجہ تنزلی سے 15 ویں مقام پر ہے، کروشیا بدستور 16 ویں ، بوسنیا ہرزگووینیا 2درجہ ترقی پا کر 17 ویں ، یوکرین بدستور 18 ویں جبکہ فرانس 2 اور ڈنمارک پانچ درجہ ترقی کے بعد بالترتیب 19 اور 20 ویں پوزیشنز پر موجود ہیں۔
Load Next Story