کتابوں کی دکان پر چھاپہ آکسفورڈ کی غیرقانونی شائع کتب برآمد

محمود بک بینک پر مسروقہ کتابیں ضبط ،مقدمہ درج ، پرنٹنگ پریس کا مالک زیرحراست

گلستان جوہر کی دکان سے برآمد کی گئیں آکسفورڈ کی غیر قانونی شائع کتب۔ فوٹو: ایکسپریس

گلستان جوہر میں محمود بک بینک کے نام سے قائم دکان پر چھاپہ مار کرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی شائع کردہ نصابی کتب کی142 مسروقہ کاپیاں برآمد کرلی گئیں۔


ضبط شدہ نصابی کتابوں میںنیو کائونٹ ڈائون،نیو آکسفورڈ سوشل اسٹڈیز فار پاکستان،نیو آکسفورڈ پرائمری سائنس ،آکسفورڈ ہسٹری فار پاکستان، نردبان ِ اردو اور ماڈرن انگلش شامل ہیں ،محمود بک بینک پرچھاپہ ایف آئی اے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور پولیس نے کتابوں کی جعل سازی کے خلاف کام کرنے والے سیکیورٹی ادارے کے ساتھ مل کر مارا مذکورہ اداروں کی جانب سے کارروائی محمود بک بینک میں آکسفورڈ کی نصابی کتب غیر قانونی طور پر چھاپے جانے کی اطلاعات پرکی گئی۔

بعدازاں شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن نے یہ تمام مسروقہ کتابیں ضبط کر لیں اور ملزموں کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ مجریہ1962 کے سیکشن66، 66A اور66B کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی، پولیس نے مزید تفتیش کے لیے پرنٹنگ پریس کے مالک کو حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ علمی املاک کے حقوق کی اس قسم کی خلاف ورزیوں سے اشاعتی صنعت ، مصنفین ، حکومت ِ پاکستان اور اس کے ساتھ والدین اور طلبہ و طالبات کو بھاری نقصان ہوتا ہے جن کو غیر معیاری کتابوں کی خریداری سے دھوکا دیا جاتا ہے۔
Load Next Story