جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کیلیے 20 20 لاکھ امداد کا اعلان
زخمیوں کو2،2لاکھ روپے دیے جائینگے،وزیراعلیٰ سندھ، زخمی اہلکاروں کی عیادت
زخمیوں کو2،2لاکھ روپے دیے جائینگے،وزیراعلیٰ سندھ، زخمی اہلکاروں کی عیادت۔فوٹو:راشد اجمیری/ایکسپریس
وزیراعلیٰ سندھ نے رزاق آباد بم دھماکے میں جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے لیے 20،20لاکھ جبکہ زخمیوں کیلیے2،2لاکھ روپے امداد کا اعلان کریا ہے۔
جمعرات کو جناح اسپتال میں رزاق آباد بم دھماکے کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس جوانوں کے جذبے بلند ہیں، دہشت گردی کے واقعات سے حوصلے پست نہیں ہوں گے، پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں سے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہی سے دہشت گردی میں کمی آنے کا امکان ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ضرور کریں گے۔
دریں اثنا کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹرکے قریب پولیس بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ہر صورت جاری رہیں گی اور معاشرے سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ شہید اہلکاروں کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں پولیس وین پر ہونے والے خودکش حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے، رزاق آباد دھماکے کے بعد وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ اور ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سے رابطہ کیا اور دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں،وزیر اعلی نے پولیس افسران کوسیکیورٹی انتظامات مزید موثر کرنے کی ہدایت بھی کی، وزیراعلی نے سیکریٹری صحت کو زیرعلاج اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔