طالبان نے مذاکرات کو خودسبوتاژ کردیا حکومت فیصلہ کرے خورشید شاہ
مزید ایک بھی جان ضائع ہوئی تو حکومت ذمے دار ہو گی، عمران خان نے حلف کی خلاف ورزی کی
آج طالبان کمیٹی کی افادیت ختم ہوگئی، حکومت خوف کے سائے تلے مذاکرات کرنے جارہی ہے،اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو: فائل
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کو خود طالبان نے ثبوتاژ کیا ہے، آج کے بعد طالبان کمیٹی کی افادیت ختم ہو گئی، حکومت کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔
ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مزید ایک جان بھی ضائع ہوئی تو حکومت ذمے دار ہو گی۔ حکومت خوف کے سائے تلے مذاکرات کرنے جارہی ہے، نواز شریف وزیراعظم بن کر نہیں ایک لیڈر بن کر فیصلہ کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بیان ان کی سیاسی نابلوغت کو ظاہر کرتاہے، انھوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، دہشت گردی کے عفریت پر قابو پائے بغیر قومی معیشت مستحکم نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک دن بدن دنیا کی دوسری اقوام کے مقابلے میں پستی کی طرف بڑھ رہاہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مکمل مینڈیٹ دیا ہے اور مستقبل میں بھی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلیے حکومت کی ہر ممکن معاونت کریںگے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور ملک کو چلانے کیلیے جمہوریت ایک بہترین نظام ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے نہ صرف ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ دنیا بھر کی نظروں میں اسلامی تشخص کو بھی مجروح کیا ہے جو ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے۔