بھارتی کرکٹر کو فکسنگ کیلیے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف
چیپک سپر جائلز کے 40 سالہ کرکٹر راجاگوپال ستیش نے بنگلور پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے
چیپک سپر جائلز کے 40 سالہ کرکٹر راجاگوپال ستیش نے بنگلور پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ فوٹو : فائل
FAISALABAD:
بھارتی تامل ناڈو پریمیئر لیگ بھی فکسرز کے نشانے پر آگئی جب کہ ایک کرکٹر کو فکسنگ کیلیے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔
چیپک سپر جائلز کے 40 سالہ کرکٹر راجاگوپال ستیش نے بنگلور پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ 3 جنوری کو بونی آنند نے انسٹاگرام پر ان سے رابطہ کیا اور فکسنگ کے عوض 40 لاکھ روپے کی پیشکش کردی، اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ 2 پلیئرز نے ان کی یہ آفر قبول بھی کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلیے ایک خصوصی ٹیم تیار کرلی گئی۔ ستیش تامل ناڈو کی جانب سے رنجی ٹرافی بھی کھیل چکے جبکہ انھوں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی بھی کی تھی۔