وفاق وصوبوں کا سروسز ٹیکس کیلیے یکساں نظام لانے کا فیصلہ
صوبائی اتھارٹیز نے یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن فارم اورای فائلنگ پورٹل کیلیے درخواست کی تھی.
صوبائی اتھارٹیز نے یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن فارم اورای فائلنگ پورٹل کیلیے درخواست کی تھی. فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے آئندہ مالی سال 2014-15 سروس پر عائد سیلز ٹیکس کے لیے مشترکہ اور یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق صوبائی ریونیو اتھارٹیز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے کہا ہے کہ ایف بی آر آئندہ مالی سال بجٹ میں ملک بھر میں سروسز پر سیلز ٹیکس کے لیے یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کے لیے یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن کا مسودہ تیار کرکے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو بھجوایا جائے تاکہ اس ریٹرن فارم کو باہمی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جاسکے۔
دستاویز کے مطابق صوبائی ریونیو اتھارٹیز کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ سروسز پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے الیکٹرنیکلی سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے بھی مشترکہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائلنگ پورٹل قائم کیا جائے جس کے ذریعے ٹیلی کمیونی کیشن سمیت دیگر سروسز فراہم کرنے والے ادارے اور کمپنیاں اپنے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں۔ دستاویز کے مطابق یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن فارم اور جوائنٹ سیلز ٹیکس ریٹرن فائلنگ پورٹل ایف بی آر، پنجاب ریونیو اتھارٹی، سندھ ریونیو بورڈ، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال)کیلیے ایک جیسا ہوگا تاہم مذکورہ تمام ادارے ٹیکس دہندگان کی چھان بین، تصدیق،آڈٹ اور کمپلائنس سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی حدود میں غیر جانبدار اور آزادانہ طور پر ڈیٹا استعمال کرسکیں گے۔