’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کے زیر اہتمام پہلی ترک فلم ’’محبت اک اتفاق‘‘ کی نمائش شروع

اردوزبان میں ڈبنگ کے ساتھ پیش کی جانیوالی فلم کا مقامی سینما میںپریمیئر،شائقین تالیاں بجا کرداد دینے پر مجبور ہوگئے

’’ایکسپریس‘‘عوام کو باخبر رکھنے اورانٹرٹین کرنے میں پیچھے نہیں رہتا، فریحہ پرویز، فلم ویلنٹائن ڈے کا ایک خوبصورت تحفہ ہے،نعمان جاوید۔ فوٹو: فائل

''ایکسپریس میڈیا گروپ'' کے تعاون سے پاکستان میں پہلی ترکش فلم ''محبت اک اتفاق'' کی ملک بھر میں نمائش شروع ہوگی۔

گزشتہ روزلاہور کے مقامی سینما گھرمیں فلم کا پریمیئرشوہوا، جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ان میں گلوکارہ فریحہ پرویز، نعمان جاوید، نتاشا حسین، زلیخا خان، وقار بٹ، جنید خواجہ، محسن ضیاء، رفعت خان، کوکب زبیری، ڈاکٹراعجازوارث، محمد شفیق، عکس بخاری، قاسم یار ٹوانہ، ببلو، موسی خان اوررکن پنجاب اسمبلی اورمعروف فیشن ڈیزائنرحنا بٹ سمیت دیگرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرایونٹ کو یادگاربنانے کے لیے ''کیووائی ٹی ایونٹ مینجمنٹ'' نے خاص تیاریاں کررکھی تھیں۔ سخت سردی کے باوجود شوبزسے وابستہ فنکار اورماڈلز دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے جس کی بدولت تقریب کو چارچاند لگ گئے۔ فلم کا پریمیئرشو مقررہ وقت پرشروع ہوا۔ اس موقع پراردوزبان میں ڈبنگ کے ساتھ کی جانیوالی پہلی ترکش فلم کو بہت شوق سے دیکھا اورفلم کی کہانی، فنکاروںکی اداکاری اور خوبصورت لوکیشنز کی عکسبندی کے علاوہ ڈائریکشن کی بہت تعریف کی۔



فلم کے کچھ مناظر حقیقت کے اس قدر قریب تھے کہ سینما ہال میں بیٹھے شائقین تالیاں بجا کرداد دینے پرمجبورہوگئے۔ اس موقع پرنوجوان جوڑے بھی فلم کا خصوصی شودیکھنے کے لیے موجود تھے۔ فلم کے اختتام پرشوبز کی اہم شخصیات ہی نہیں بلکہ شائقین نے بھی مثبت تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے اس فلم کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ قراردیا۔ ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے گلوکارہ فریحہ پرویز کا کہنا تھا کہ ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' ہمیشہ ہی لوگوںکو باخبررکھنے کے ساتھ ساتھ انٹرٹین کرنے میں پیچھے نہیں رہتا۔ ویلنٹائن ڈے کی موقع پرپہلی ترکش فلم کی نمائش بہت خوش آئند ہے۔ فلم کی کہانی بہت جاندار ہے اورمجھے امید ہے کہ جب ہالی وڈ میں اس فلم کاری میک بنایا جائے گا تووہ بھی پوری دنیا میں ریکارڈ بزنس کرے گا۔ گلوکارنعمان جاوید نے کہا کہ ہمارے ملکی حالات جس طرف جارہے ہیں ایسے میںتفریح کے مواقع بہت کم رہ گئے ہیں۔




ایسے میں ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' نے ایک خوبصورت فلم کی نمائش میں تعاون کرکے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم واقعی محبت کرنیوالوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ فلم میں فنکاروںنے جس اندازسے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں وہ تعریف کے قابل ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی اورمعروف ڈیزائنر حنا بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پہلے ہی ترکی کے ساتھ بہت سے کاروباری منصوبے شروع کررہی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان میںپہلی ترکش فلم کی نمائش بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ امپورٹ قوانین کے تحت ہمیں ایک اچھی اورمعیاری فلم دیکھنے کا موقع ملا ہے۔



فلم کے امپورٹر کوکب زبیری نے کہا کہ میں ترکی کی شہریت رکھتا ہوں لیکن میں نے پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے ایک ایسی ترکش فلم کوامپورٹ کیا ہے جو بین الاقوامی سطح پرکامیابی کے جھنڈے گاڑچکی ہے۔ اس فلم کے پریمیئرپرمیری توقع سے بڑھ کررسپانس ملا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ملک بھر میں اس فلم کوپسند کیاجائے گا اورشائقین کی بڑی تعداد اس فلم کودیکھ کربرسوں یادرکھے گی۔ انھوںنے کہا کہ فلم کی تشہیرکے حوالے سے ''ایکسپریس میڈیاگروپ'' نے بھرپورتعاون کیا ہے اورمیں مستقبل میںبھی ایکسپریس کے تعاون سے مزید فلمیں نمائش کے لیے پیش کرونگا۔ میں نے کچھ اوربھی فلمیں ترکی سے امپورٹ کی ہیں جن کی اردومیں ڈبنگ کاسلسلہ جاری ہے اوراس طرح سے پاکستان اورترکی کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہونگے۔
Load Next Story