قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کراچی کی فتح کے سامنے یونس دیوار بن گئے
55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایبٹ آباد فالکنز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا
55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایبٹ آباد فالکنز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا، سعید اجمل کی جادوئی گیندوں نے لاڑکانہ بلز کو چکرا دیا۔ فوٹو: فائل
قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی زیبراز کی فتح کے سامنے یونس خان دیوار بن گئے، انھوں نے55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایبٹ آباد فالکنز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
دوسرے میچ میں سعید اجمل کی جادوئی گیندوں نے لاڑکانہ بلز کو چکرا دیا، آف اسپنر کے 4 شکار کی بدولت فیصل آباد وولفزکی ٹیم فائنل فور میں شامل ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں جمعے کو کوارٹر فائنل میں کراچی زیبراز کی فتح کے سامنے یونس خان دیوار بن گئے، تجربہ کار بیٹسمین نے صرف 35 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایبٹ آباد فالکنز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا، 130 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کی ابتدائی 3 وکٹیں 56 پر گر چکی تھیں، بعدازاں رنز ریٹ پہنچ سے باہر ہوتا دیکھ کر یونس نے جارحانہ انداز اپنا لیا اور زیادہ سے زیادہ اسٹرائیک اپنے پاس رکھی ، انھوں نے ریاض خیل کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلیے 38 اوریاسر شاہ کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلیے 23 رنز جوڑے، طارق ہارون کی 3 وکٹیں بھی زبیراز کو سیمی فائنل میں پہنچانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئیں، اکبرالرحمان نے 2بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔
قبل ازیں کراچی زیبراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ، ٹیم نے حسن رضا (47)اورکپتان فیصل اقبال(43) کی مدد سے اسکور کو مقررہ اوورز میں6 وکٹ پر 129 تک پہنچایا،اکبر رحمان 10 کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے تیسرے بیٹسمین رہے، پیسر جنید خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 کے عوض3 وکٹیں اپنے نام کیں، احمد جمال اور خالد عثمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ قبل ازیں پہلے میچ میں فیصل آباد وولفز کو بولرز نے کم ہدف کے باوجود33 رنز سے سرخرو کرا دیا، جادو گر اسپنر سعید اجمل نے 14 رنز کے عوض4 شکار کرتے ہوئے لاڑکانہ بلز کو88 پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اسد علی نے بھی انتہائی کفایتی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اوورز میں اتنے ہی رنز دے کر 2 وکٹیں اپنے نام کیں، احسان عادل نے اتنی ہی وکٹوں کیلیے 16 رنز دیے جبکہ محمد طلحہ 24 کے بدلے ایک بیٹسمین کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔
آسان ہدف کا پیچھا کرنے والے لاڑکانہ بلز کے ناتجربہ کار بیٹسمین میچ کے دوران کسی بھی لمحے حریف بولنگ لائن کیلیے پریشانی کا باعث نہ بن سکے اور وکٹیں ایک ایک کرکے گرتی رہیں، ایاز جمالی نے 36 گیندوں پر 34 رنز کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کی، محمد وقاص اور غلام یاسین 11,11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ پر مجبور فیصل آباد وولفز کے بیٹسمین خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے، صرف12 پر دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیم کو 41 پر کپتان مصباح الحق(18)کا بھی نقصان برداشت کرنا پڑا، خرم شہزاد(38) نے ٹیل اینڈرز کی مدد سے اسکور کو 121 تک پہنچایا، پیسر محمد صدیق نے 25 رنز دے کر 3 جبکہ آف اسپنر امتیاز علی نے 24رنز کے بدلے 2 شکارکیے، دونوں نے اننگز کے درمیانی اوورز میں حریف بیٹسمینوں کو مسلسل دبائو کا شکار کیے رکھا۔ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز ہفتے کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلے مقابلے میں لاہور لائنز اور اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، دوسرا میچ فیصل آباد وولفز اور ایبٹ آباد فالکنز کے مابین کھیلا جائیگا، فائنل 16 فروری کو شیڈول ہے۔