طالبان سے مذاکرات کیلیے فوج اور حکومت میں بظاہر ہم آہنگی نہیں عاصمہ جہانگیر
دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیے بغیر ملک میں دیرپاامن ممکن ہی نہیں،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیے بغیر ملک میں دیرپاامن ممکن ہی نہیں،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فوج اور حکومت کے مابین بظاہر ہم آہنگی دکھائی نہیں دے رہی، دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیے بغیر ملک میں دیرپاامن ممکن ہی نہیں ۔
جمعے کو بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے دوران دونوں فریقین کے مابین ذہنی ہم آہنگی بہت ضروری ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور فوج کو موثر حکمت عملی مرتب کر کے فیصلے کرنا ہوں گے۔