وینا ملک نے امریکا میں شوہر کا فوٹو شوٹ کر ڈالا

سیکڑوں فوٹو شوٹ کروائے، خود کسی کی تصویر بنانا بہت مشکل ہے، پہلا تجربہ اسد پر کیا، وینا

سیکڑوں فوٹو شوٹ کروائے، خود کسی کی تصویر بنانا بہت مشکل ہے، پہلا تجربہ اسد پر کیا، وینا۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ وینا ملک نے فوٹوگرافی کا شوق پورا کرتے ہوئے خاوند اسد بشیر کا امریکا کی سیر کے دوران فوٹو شوٹ ہی کرڈالا۔

واشنگٹن، نیویارک سمیت دیگر مقامات کی خوبصورت لوکیشنز پر اداکارہ خود ہی فوٹوگرافی کرتی رہیں جب کہ ان کی بنائی تصاویر جب سے سوشل ویب سائٹ پر آئی ہیں ان کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے ''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ان دنوں امریکا کی سیر پر ہیں اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح سے امریکا جیسے خوبصورت ملک کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس دوران ہم جہاں مختلف مقامات پر رات گزارنے کے لیے رکتے ہیں، وہیں خوبصورت لوکیشنز پر فوٹو گرافی کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔




اس دوران میں بھی فوٹوگرافی کا شوق پورا کررہی ہوں۔ میں اپنے فنی سفرکے دوران سیکڑوں فوٹو شوٹ کروائے ہیں لیکن خود کسی کی تصویر بنانا بے حدمشکل کام ہے۔ اس لیے میں نے یہ تجربہ اپنے خاوند اسد پر ہی کیا ہے، جو کہ خاصا اچھا رہا ہے۔ میرا مستقبل میں فوٹو گرافی کرنے کا کوئی ارادہ تو نہیں ہے لیکن اس سفر کے دوران فوٹوگرافی کرکے بھی اچھا وقت پاس ہورہا ہے جب کہ سوشل ویب سائٹ پر بھی لوگ میری تصاویر کو بہت پسند کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ لمحات میری زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہیں۔
Load Next Story