پاک بھارت مقابلہ ساؤتھ آسٹریلیا کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ قرار
میچ ایڈیلیڈ کے نو تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں تماشائیوں کی تعداد 50 ہزار کردی گئی ہے
میچ ایڈیلیڈ کے نو تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں تماشائیوں کی تعداد 50 ہزار کردی گئی ہے،فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
سائوتھ آسٹریلیا نے آئندہ برس ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کو اپنی اسٹیٹ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ قرار دے دیا۔
یہ میچ ایڈیلیڈ کے نو تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں تماشائیوں کی تعداد 50 ہزار کردی گئی ہے، روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کی ٹکٹیں ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوگئی تھیں۔ سائوتھ آسٹریلیاکیایک حکومتی آفیشل کا کہنا ہے کہ 15 فروری کا پاک بھارت مقابلہ سے ہماری اسٹیٹ میں اب تک ہونے والے تمام کھیلوں کے مقابلوں کا رنگ پھیکا پڑجائے گا، سائوتھ آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کیتھ بریڈ شا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میں مسابقت زبردست ہے، اس مقابلے کا پوری دنیا کے کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، یہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ بھی ثابت ہوگا۔