ڈینئل پرل قتل کیس کے مجرم شیخ عمر کی جیل میں خودکشی کی کوشش
۔احمد عمر شیخ نے چادرکا پھندا بنا کرگلے میں ڈال کرخودکشی کی کوشش کی
مجرم شیخ عمر کا تعلق جہادی تنظیم سے ہے۔ فوٹو: فائل
امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں سزائے موت پانے والے سینٹرل جیل حیدر آباد میں قید مجرم شیخ عمرکے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مجرم نے ہفتے کوخودکشی کی کوشش کی تھی جسے جیل انتظامیہ کے مطابق جیل اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔احمد عمر شیخ نے چادرکا پھندا بنا کرگلے میں ڈال کرخودکشی کی کوشش کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مجرم شیخ عمر کا تعلق جہادی تنظیم سے ہے۔
آئی این پی کے مطابق بلدیہ پولیس نے سینٹرل جیل میں شیخ عمر کا بیان ریکارڈکیا، 12 فروری کوشیخ عمر نے خودکشی کی کوشش کی،2 روز تک جیل انتظامیہ واقعے کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی۔ پولیس ٹیم نے شیخ عمرکے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی۔