مذاکراتی کمیٹیاں جلد ٹوٹ جائیں گی دہشت گردی کا حل فوجی آپریشن ہے رحمن ملک
اسلام آباد پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں،سابق وفاقی وزیرداخلہ
اسلام آباد پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں،سابق وفاقی وزیرداخلہ۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل
سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان سے امن مذاکرات کیلیے قائم کی گئی کمیٹیاں جلدہی ٹوٹ جائیں گی، دہشت گردی کے مسئلے کا واحد حل فوجی آپریشن ہے، اسلام آباد پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
ہفتے کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے مذاکرات اور حملوں سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں لیکن میرا مطالبہ ہے کہ ہمیں بتایا جائے ہم مذاکرات پاکستانیوں سے کررہے ہیں یا غیر ملکیوں سے۔