کراچی 3 دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تیسرا حملہ

ہفتے کی صبح مومن آبادتھانے کے قریب 2 دھماکے کیے گئے جس میں خوش قسمتی سے پولیس اہلکارمحفوظ رہے

ہفتے کی صبح مومن آبادتھانے کے قریب 2 دھماکے کیے گئے جس میں خوش قسمتی سے پولیس اہلکارمحفوظ رہے.فوٹو:ایکسپریس/فائل

ملک کے معاشی حب کراچی میں مسلسل تیسرے روزقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کونشانہ بنایا گیا۔


ہفتے کی صبح مومن آبادتھانے کے قریب 2 دھماکے کیے گئے جس میں خوش قسمتی سے پولیس اہلکارتو محفوظ رہے تاہم5شہری زخمی ہوگئے،اس سے قبل جمعے کی صبح قیوم آبادمیں کورنگی کریک روڈپررینجرز کے ونگ کمانڈرپرخود کش حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے حملہ آوراپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکااور واقعے میں ونگ کمانڈرسمیت تمام رینجرز اہلکار محفوظ رہے ۔جمعرات کوبھی علی الصبح نیشنل ہائی وے پررزاق آباد ٹریننگ سینٹرسے نکلنے والی پولیس اہلکاروں کی بس کونشانہ بنایا گیاجس میں 13 اہلکار شہید اور57 زخمی ہوئے۔
Load Next Story