عراق میں عسکریت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنل سمیت 22 اہلکار ہلاک

تکریت میں پولیس کرنل کو رہائش گاہ کے قریب ہلاک کیا گیا، جرف السخرمیں جھڑپوں کے دوران 5 فوجی اہلکارمارے گئے

بغداد کے شمالی قصبے بیجی میں بم دھماکوں سے6 پولیس اہلکار مارے گئے، سلیمان بیک میں فورسز اور عسکریت پسندوں کی جھڑپ۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

عراق میں عسکریت پسندوں کے حملے میں فوج اور پولیس کے 22 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ وزیراعظم نوری المالکی نے شورش زدہ صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی کا دورہ کیا۔


حکام نے فوج اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ ہفتے کوجرف السخر نامی قصبے میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 5 فوجی مارے گئے، بغداد کے شمالی قصبے بیجی میں بم دھماکوں سے6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل صوبہ صلاح الدین کے شہر سلیمان بیک میں عسکریت پسندوں کے قبضے کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے سخت لڑائی کے بعدنواحی قصبے العسکری کو جنگجوئوں سے چھڑا لیا۔ ادھر تکریت میں عسکریت پسندوں نے پولیس کے کرنل کو اس کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ قبل ازیں ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے4 پولیس اہلکاروں کوقتل کردیا۔
Load Next Story