شہری کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس

ریحان کا آٹو پارٹس کا کاروبار ہے، چار کار لفٹروں کیساتھ مقدمے میں ملوث کردیاگیا، درخواست گزار

درخواست گزار مسمات عارفہ بیگم کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام شبیر کھوسو نے بیٹے محمد ریحان شیخ کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے شہری کو ہراساں کرنے کے متعلق درخواست پر مدعا علیہان کو 19ستمبر کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔


احسن آباد گلشن معمار کی رہائشی درخواست گزار مسمات عارفہ بیگم نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی شرقی،ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے جاوید چھتاری ایڈووکیٹ کے توسط سے موقف اختیارکیا ہے کہ اے ایس آئی غلام شبیر کھوسو اس کے بیٹے محمد ریحان شیخ کو27ویں رمضان کو گرفتار کرکے لے گیا تھا، محمد ریحان کا آٹو پارٹس کا کاروبار ہے۔

اسے چار کار لفٹروں کے ساتھ جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا جبکہ اس کی دکان کے سامان کو چوری کی گاڑیوں کا سامان ظاہر کیا جارہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس کے بیٹے کیخلاف جتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں ، پولیس کو مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔
Load Next Story