این ای ڈی یونیورسٹی پی ایچ ڈی کی کلاسز ایک ماہ بعد بھی شروع نہ ہوسکی

17سال میں پہلی بارتدریسی عمل تاخیر شکار ہوا،کورسز کوحتمی شکل دیدی گئی ہے،پروفیسرافضل الحق

20جنوری سے تدریس شروع ہوناتھی،17سال میں پہلی بارتدریسی عمل تاخیر شکار ہوا،کورسز کوحتمی شکل دیدی گئی ہے،پروفیسرافضل الحقا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پہلی بار باقاعدہ طورپرعام طالبعلم کے لیے شروع کیے گئے پی ایچ ڈی پروگرام کی کلاسز تاخیر کاشکارہوگئی ہیں۔


ایک ماہ کی تاخیر کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ پی ایچ ڈی کلاسز کاآغاز نہیں کرسکی،یونیورسٹی کی 17سالہ تاریخ میں پہلی بارایساموقع آیاہے جب کسی پروگرام کی کلاسز بروقت شروع نہیں ہوسکی، اس سے قبل سابق وائس چانسلرمرحوم اے کلام کے دورسربراہی میں این ای ڈی یونیورسٹی کوکراچی کی دیگرجامعات پریہ امتیازحاصل تھاکہ کوئی بھی اکیڈمک پروگرام تاخیر کاشکارنہیں ہوتاتھا، واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کے بعد20جنوری سے بی ای پروگرام کے ساتھ ہی پی ایچ ڈی کاتدریسی عمل شروع کرنے کااعلان کیاگیاتھاتاہم ایک ماہ بعدبھی تدریسی عمل شروع نہیں ہوااوراب آئندہ پیر24فروری سے پی ایچ ڈی پروگرام کی کلاسز شروع کرنے کااعلان کیاگیاہے۔

معلوم ہواہے کہ پی ایچ ڈی پروگرام میں پڑھائے جانے والے کورسز کوبروقت حتمی شکل نہیں دی جاسکی اورچند روزقبل ہی ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں کورسزکاتعین کیاگیاہے ،پی ایچ ڈی پروگرام میں بڑی تعدادمیں ایسے طلبا کوداخلے بھی دیے گئے جنھوں نے داخلے کے وقت این ٹی ایس کاٹیسٹ پاس نہیں کیاتھا ایسے طلبا کو''پروویژنل''داخلے دیے گئے تاہم ابھی ان طلبا کواین ٹی ایس کاٹیسٹ دیناباقی ہے، ''ایکسپریس''نے اس معاملے پر جب این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرافضل الحق سے رابطہ کیاتوان کا کہنا تھا کہ کورسز کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، کئی طلبا ایسے ہیں جنھوں نے ''GAT''ٹیسٹ پاس نہیں کیاجلد ان کے نتائج موصول ہوجائیں گے اور آئندہ پیرسے کلاسز شروع کردیں گے۔
Load Next Story