سوچی اولمپکس میڈلز ٹیبل پر جرمنی کا راج برقرار

نیدرلینڈز نے یکدم پانچویں سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، روس ٹاپ فائیو میں موجود

نیدرلینڈز نے یکدم پانچویں سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، روس ٹاپ فائیو میں موجود۔ فوٹو: فائل

سوچی سرمائی اولمپکس کے 11ویں دن بھی میڈلز ٹیبل پر جرمنی کا راج قائم رہا، تاہم نیدرلینڈز یکدم پانچویں سے دوسری پوزیشن پر آگیا، ناروے نے تیسری پوزیشن پائی۔


سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ میزبان روس نے ٹاپ فائیو میں جگہ برقرار رکھی، اتوار کو دھند کے باعث 15 کلومیٹر مینز بائیتھلون ریس پیر تک ملتوی کردی گئی، مینز الپائن اسکیئگ سپر جی میں ناروے کے جیٹل جینسروڈ نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، امریکا کے اینڈریو وائبریکٹ نے سلور جبکہ کینیڈا کے جان ہوڈیس نے برانز میڈل پر اکتفا کیا،نورڈک اسکیئنگ4x10 کلو میٹر مقابلے میں سوئیڈش ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا، روسی ایتھلیٹس نے چاندی جبکہ فرانس کی ٹیم نے کانسی کا میڈل اپنے قبضے میں کرلیا۔ویمنز سنوبورڈ کراس ایونٹ میں جمہوریہ چیک کی ایوا سیمکووا نے میدان مارلیا، کینیڈا کی ڈومنیک میلٹائس نے سلور جبکہ فرنچ اسکیئر شول ٹریسپیوچ نے برانز میڈل جیتا۔اسپیڈ اسکیٹنگ 1500 میٹر مقابلے میں نیدرلینڈز نے کلین سوئپ کرتے ہوئے تینوں میڈلز اپنے نام کیے، جورین ٹیر مورس اول نمبر پر رہیں، ان کی ہموطن ایرین ووسٹ نے دوسری جبکہ شارلوٹ وان بیک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Load Next Story