سابق یو سی ناظم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

وکیل سرکار نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی

عدالت نےاسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث لیاری ٹائون کے سابق یوسی ناظم شاہجہاں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد حسین چانڈیو نے گولہ بارود ، بھاری تعداد میں اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث لیاری ٹائون کے سابق یوسی ناظم شاہجہاں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے.


قبل ازیں وکیل سرکار نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی جبکہ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل کی پولیس مقابلہ اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات میں دیگر عدالتوں سے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

اسکے موکل کیخلاف پولیس نے سیاسی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا ہے استغاثہ کے پاس شواہد نہیں ہیں۔
Load Next Story