اس سال نواز شریف چھا جائیں گے یا گھر جائینگے شیخ رشید

پاکستان سمیت 40 ممالک میں بغاوت کے خطرے کی رپورٹ سے اتفاق ہے، شیخ رشید

کراچی میں لڑائی ہوتے دیکھ رہا ہوں، بات سے بات میں سربراہ عوامی لیگ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ وہ واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ سے اتفاق کرتے ہیں جس میں پاکستان سمیت40ممالک میں فوجی بغاوت کاخطرہ ظاہرکیاگیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے پروگرام 'بات سے بات' میں میزبان ڈاکٹرماریہ ذوالفقار خان سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ پاکستان جنگلستان بنتا جا رہا ہے، حکومت جاتی نظرآرہی ہے،پاک فوج میں پریشانی ہے، وہ اس وقت جس حالت میں ہے، وہ دنیا کی کسی فوج کی نہیں ہے،اسلام آباد میں جمہوریت سے نفرت پائی جاتی ہے کہ چاہے طالبان کی طرف ہوں لیکن ان حکمرانوں سے نجات مل جائے،حکومت اورفوج ایک صفحے پر نہیں ہیں،ان کے دو تین معاملات پر اختلافات ہیں، نوازشریف ذہنی خلفشاروالے لیڈر ہیں،ان کے ذہن سے فوج کاخوف نہیں گیا،وہ اسے دبا کررکھنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ2014 خونیں سال ہے،نوازشریف چھاجائیں گے یا گھر چلے جائیں گے،قوم چاہتی ہے مذاکرات کامیاب ہوں مگریہ بیل منڈھے چڑھتی دکھائی نہیں دیتی،فوج اور طالبان کی سوچ واضح ہے، طالبان کے ہدف پر بڑے لوگ ہیں، مذاکرات صرف ٹی وی پر ہورہے ہیں، ایک دفعہ فائنل راؤنڈہوگا، جس میں ملک، عوام اورطالبان کا بہت نقصان ہوگا، مارچ میں پتہ چلے گاکہ کیا ہونے والا ہے، پٹھان کبھی ہتھیار نہیں پھینکتا۔شیخ رشید نے کہاکہ وہ کراچی میں مذہبی قوتوں، طالبان اورایم کیوایم کی لڑائی ہوتے دیکھ رہے ہیں، اسے روکا جاسکتا ہے لیکن ایم کیوایم کو پہل کرناہوگی، ماورائے عدالت کارروائیاں بندکرناہوں گی، جب تک عدالتوں سے سزائیں نہیں دی جائیں گی معاملات بہترنہیں ہونگے،جنرل کیانی نے کہا تھا کہ ہمیں واضح سمت چاہیے، عمران خان سادہ آدمی ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ ہر اسلامی حکومت میں لاوا پک رہاہے، سعودی دوست پاکستان کے دورے پر ہیں، امیدہے اچھی خبریں آئیںگی۔

Recommended Stories

Load Next Story