مختلف واقعات و حادثات میں خاتون اور 2 نوعمر لڑکوں سمیت9افراد ہلاک
جناح اسپتال کے قریب کوچ نے60سالہ خاتون کوکچل دیا
شرافی گوٹھ کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر2 ندی والے پل پر موٹرسائیکل سلپ ہونے سے35سالہ محمد سہیل ولد محمد حنیف ہلاک ہوگیا. فوٹو: فائل
شہر میں مختلف واقعات و حادثات میں خاتون اور 2 نوعمر لڑکوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
بارش سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل سوار گرکر زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے صنعتی ایریا میں واقع مرغیوںکی فیڈبنانے والی مقامی فیکٹری میں 2 مزدور20 سالہ انیس اور 25 سالہ ہاشم حوض میں گرکردم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
ابراہیم حیدری تھانے کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ منگل کی صبح فیکٹری میں کام کے دوران انیس کا توازن بگڑنے پر ہاشم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو دونوں محنت کش حوض میں گرگئے جہاں پر مرغیوں کی غذا بنانے کے لیے مصنوعی گیس کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس کے باعث دونوں افراد دم گھٹنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، واقعے کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی جس نے سخت جدوجہد کے بعد متوفین کی لاشیں باہر نکالیں، بعدازاں انھیںجناح اسپتال لایا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں متوفین گذشتہ 5 سال سے فیکٹری میں کام کررہے تھے اور قریب ہی واقع ارکان آبادکے رہائشی تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفین کے ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی کیلیے کوئی درخواست نہیں دی گئی،جناح اسپتال کے قریب تیز رفتار مسلم کوچ نے سڑک عبور کرنے والی 60 سالہ فریدہ زوجہ شفیق کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے کوچ چھوڑکر فرار ہوگیا جبکہ متوفیہ اختر کالونی محمود آباد کی رہائشی تھی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
شارع فیصل کار ساز پل کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار35سالہ نجیب اﷲ ولد نواز خان ہلاک جبکہ32سالہ اعجاز محمود ولد ملک امتیاز زخمی ہوگیا جنھیں جناح اسپتال لے جایا گیا ، ایس ایچ او بہادر آباد انسپکٹر حیدر محسود نے بتایا کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے بس کو اپنے قبضے میں لے لیا،انھوں نے بتایا کہ ہلاک و زخمی پی اے ایف بیس مسرور میں ٹیکنیشن تھے اور وہیں پر رہائش پذیر تھے۔
شرافی گوٹھ کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر2 ندی والے پل پر موٹرسائیکل سلپ ہونے سے35سالہ محمد سہیل ولد محمد حنیف ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال لائی گئی،پولیس کا کہنا ہے متوفی داؤد ٹیرس گلشن اقبال کا رہائشی تھا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار قیوم احمد ہلاک جبکہ افسر علی زخمی ہوگیا۔
ہلاک و زخمی کو سول اسپتال لایا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی موچکوکا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، درخشاں کے علاقے سی ویو ولیج ہوٹل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے30سالہ فرحت شاہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کورنگی ساڑھے تین نمبرکارہائشی اورتفریحی کیلیے سی ویو آیا تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی،ماڑی پورکے علاقے کراؤن سینما کے قریب کرنٹ لگنے سے10سالہ شاہ حسین ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی سڑک سے گزر رہا تھا کہ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا