کراچی میں بس ٹرمینل سے 9 کلو ہیروئن اور 30 کلو چرس برآمد

پانچ ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں ایرانی کوکنگ آئل، گھی، چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا بھی برآمد

پانچ ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں ایرانی کوکنگ آئل، گھی، چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا بھی برآمد (فوٹو : فائل)

TOKYO:
شہر قائد میں پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 9 کلو گرام ہیروئن اور 30 کلو گرام چرس برآمد کرکے پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔


اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا ہے کہ یہ منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ایرانی کوکنگ آئل، گھی، چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چار عدد سوزوکی میں یہ سامان لے جانے کی کوشش کررہا تھا، گرفتار ملزمان میں اکرم، عظیم، عمر، غلام حیدر اور اکرم شامل ہیں۔
Load Next Story