رواں مالی سال7ماہ میں ایف ڈی آئی گھٹ کر52کروڑ30لاکھ ڈالر ہو گئی
جولائی تا جنوری براہ راست سرمایہ کاری کے انفلوز ایک ارب 11کروڑ 61لاکھ ڈالر، انخلا 59کروڑ 31لاکھ ڈالر رہا
جولائی تا جنوری براہ راست سرمایہ کاری کے انفلوز ایک ارب 11کروڑ 61لاکھ ڈالر، انخلا 59کروڑ 31لاکھ ڈالر رہا. فوٹو: اے ایف پی/فائل
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 53لاکھ ڈالر کمی سے 52کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013سے جنوری 2014 کے دوران براہ راست سرمایہ کاری کے انفلوز ایک ارب 11کروڑ 61لاکھ ڈالر رہے جبکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلا 59کروڑ 31لاکھ ڈالر رہا۔
اس طرح نیٹ ایف ڈی آئی 52کروڑ 30لاکھ ڈالر رہی۔ سات ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 2کروڑ 36لاکھ ڈالر (3.6فیصد) کمی سے 64کروڑ 2لاکھ ڈالر رہی جس میں مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 9کروڑ 65لاکھ ڈالر (14.5فیصد) کمی سے 57کروڑ 13لاکھ ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 9کروڑ 13لاکھ ڈالر (65.4فیصد) کمی سے 4کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہی گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پورٖٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 13کروڑ 96لاکھ ڈالر رہا تھا۔جنوری 2014کے دوران براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت دس کروڑ انسٹھ لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ سال جنوری میں براہ راست براہ راست سرمایہ کاری چار کروڑ پانچ لاکھ ڈالر رہی تھی۔