میک کولم کیویز کی کشتی کو طوفانوں سے باہر لے آئے
کمزوربھارتی بولنگ اٹیک کو فولادی بیٹ سے مسل دیا، ناقابل شکست281 رنز، ٹیم کو 325کی برتری، 4 وکٹیں باقی
ویلنگٹن ٹیسٹ: کیوی قائد برینڈن میک کولم باؤنسر کو ڈک کررہے ہیں، انھوں نے بھارتی بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 281 رنز بنائے ۔ فوٹو : اے ایف پی
پشاور:
برینڈن میک کولم نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں کمزور بھارتی بولنگ اٹیک کو اپنے فولادی بیٹ سے مسل دیا، دھونی الیون کی سیریز برابر کرنے کی امیدیں خطرے میں پڑگئیں۔
کیوی کپتان ناقابل شکست 281 رنز جڑ کر ٹیم کی کشتی کو طوفانوں سے باہر لے آئے، دوسری اننگز میں 94 پر 5 وکٹیں گنوانے والے نیوزی لینڈ نے چوتھے دن کا اختتام 571 رنز 6 وکٹ سے کیا، 325 رنز کی برتری مل گئی اور 4 وکٹیں اب بھی موجود ہیں، بریڈلی جان واٹلنگ نے 124 رنز بنائے، جیمی نیشام 67 پر کپتان کا ساتھ دے رہے ہیں، پورا دن سر پٹخنے کے باوجود بھارت کے ہاتھ فقط ایک وکٹ آئی ۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن ٹیسٹ پر ابتدائی ڈھائی روز تک بھارت کا مکمل کنٹرول رہا، اس نے پہلے کیویز کو 192 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 438 رنز اسکور کیے اور پھر تیسرے روز میزبان کی 94 رنز پر 5 وکٹیں اڑادیں مگر پھر برینڈن میک کولم اور واٹلنگ ان کے آڑے آگئے، اسی جوڑی نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 252 رنز 5 وکٹ سے کیا، اس وقت میک کولم 114 اور واٹلنگ 52 رنز پر کھیل رہے تھے، بھارت نے ابتدائی سیشن میں وکٹ کے لیے سرتوڑکوشش کی مگر دونوں بیٹسمینوں نے کوئی بھی چانس نہیں دیا۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے جارحانہ فیلڈ اپنانے کے بجائے رنز روکنے کی کوششیں شروع کردیں، میک کولم اور بریڈلی جان واٹلنگ نے اسکور بورڈ کو متحرک رکھا،دونوں نے مشترکہ طور پر 123 اوورز تک بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ کے لیے ورلڈ ریکارڈ 352 رنز جوڑے،اس خطرناک شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب آخری سیشن کے آغاز میں بھارت نے نئی گیند لی، محمد شامی نے واٹلنگ کو ایل بی ڈبلیو کیا جنھوں نے کیریئر بیسٹ 124 رنز بنائے۔ ان کے بعد وکٹ پر پہنچنے والے جیمی نیشام نے بھی کپتان کو دوسرے اینڈ سے سپورٹ کرنا شروع کیا جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو ساتویں وکٹ کیلیے 125 رنز کی شراکت ہوچکی تھی، دن بھر کی پٹائی کے باعث بھارتی فیلڈنگ میں بھی دم نہیں رہا، نیشام کا سلپس میں دو مرتبہ کیچ ڈراپ کیا، وہ 67 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، دوسری جانب برینڈن میک کولم 281 رنز کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ میک کولم کندھے اور گھٹنے کی تکالیف سے بھی دور اور درد کش گولیاں کھا کر کھیل رہے ہیں، وہ تقریباً 12 گھنٹے وکٹ پر گزار چکے، اس دوران انھوں نے 28 چوکے اور 4 چھکے جڑے۔