انگلینڈ اورجنوبی افریقہ آج تیسرے ٹوئنٹی 20 میں مد مقابل
دوسرا میچ فیصلے سے صرف 5 گیندوں قبل موسم کی مداخلت کے باعث ختم کردیا گیا
دوسرا میچ فیصلے سے صرف 5 گیندوں قبل موسم کی مداخلت کے باعث ختم کردیا گیا. فوٹو فائل
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ بدھ کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
انگلش ٹیم پروٹیز سے ون ڈے کی طرح ٹی 20 ٹرافی بھی شیئر کرنے کی خواہاں ہے، اس سے قبل دوسرے میچ میں میزبان سائیڈ شکست سے بال بال بچی ، بارش کے باعث صرف پانچ گیند قبل مقابلہ ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے میچ کے بارش کی نذر ہونے کے بعد پروٹیز ٹرافی جیتنے جبکہ انگلش ٹیم سیریز بچانے کی کوشش کرے گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی 2-2 سے برابر رہی تاہم ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 2-0 سے زیر کیا تھا۔ قبل ازیں مانچسٹر میں پیر کی شب کھیلے گیا دوسرا میچ فیصلے سے صرف پانچ گیندیں قبل موسم کی مداخلت کے باعث ختم کردیا گیا۔
بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، 9 اوورز فی سائیڈ تک محدود کیے جانے والے مقابلے میں ہاشم آملا کے ناقابل شکست47 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 77 رنز بنائے، جواب میں انگلش ٹیم 4.1 اوورز میں 2 وکٹیں گنوا کر 29 رنز پر کھیل رہی تھی کہ دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔
میچ کا ڈک ورتھ لوئس پر نتیجہ نکالنے کیلیے پانچ اوورز کا کھیل مکمل ہونا ضروری تھا، انگلش ٹیم کو اس صورتحال میں فتح کیلیے باقی 5 گیندوں پر 13 رنز درکار تھے مگر موسم کے تیور دیکھتے ہوئے امپائرز نے مقابلہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔