ویمنز ٹینس رینکنگ لینا اور پینگ شوئی نے ایشین ریکارڈ قائم کردیا
آسٹریلین اوپن چیمپئن دوسری بہترین سنگلز پلیئر بن گئیں،ہم وطن چینی کھلاڑی نے ڈبلز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
آسٹریلین اوپن چیمپئن دوسری بہترین سنگلز پلیئر بن گئیں،ہم وطن چینی کھلاڑی نے ڈبلز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی. فوٹو: رائٹرز/فائل
DHAKA:
ویمنز ٹینس رینکنگ میں چینی پلیئرز لینا اور پینگ شوئی نے نئی بلندیوں کو چھوکر ایشین ریکارڈ قائم کردیا، آسٹریلین اوپن چیمپئن لینا ایک درجے ترقی ملنے پر دنیا کی دوسری بہترین سنگلز پلیئر بن گئیں، ہموطن پینگ شوئی نے ڈبلز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
انھیں 2 درجے ترقی نے یہ درجہ دلا دیا۔ مینز میں رافیل نڈال، جوکووک اور واورنیکا نے ٹاپ تھری پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری شدہ نئی ویمنز ٹینس سنگلز رینکنگ میں چینی سپراسٹار لینا نے ایک درجے ترقی ملنے پر دنیا کی دوسری بہترین کھلاڑی کا اعزاز پالیا، رواں ماہ کے اواخر میں 32 برس کی ہونے والی لینا نے گذشتہ برس ورلڈ نمبر3 بن کر بلند درجے کی حامل ایشین پلیئرکا اعزاز پایا تھا،اب مزید ترقی ملنے پر انھوں نے ریکارڈ کو بہترکرلیا، ان کے مجموعی پوائنٹس 6690 ہوگئے، البتہ ٹاپ رینک سرینا(12380 پوائنٹس) کے ساتھ خاصا فاصلہ ہے، دونوں چینی پلیئرز لینا اور شوئی کی حالیہ رینکنگ میں بہتری پر ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی چیف اسٹیسی الیسٹر نے اپنے بیان میں کہاکہ کیریئر کے دوران عمدہ کھیل پیش کرنے والی دونوں کھلاڑیوں نے چینی ٹینس میں نئی بلندیاں قائم کی ہیں، بلاشبہ یہ کھیل کی بہترین سفیر ہیں، پولش کھلاڑی اگنیسکا ریڈوانسکا بھی ایک درجے آگے بڑھ کر تیسرے نمبر پر فائز ہوگئیں،ان دونوں پلیئرز کی ترقی کا سبب بننے والی وکٹوریا آذرنیکا 2 درجے تنزلی سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں، سوچی گیمز میں روسی سفیر کی ذمہ داریاں نبھانے والی ماریا شراپووا بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
سابق ومبلڈن چیمپئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے چھٹی پوزیشن پر قدم مضبوطی سے جما رکھے ہیں، جیلینا جینکووچ ترقی کا ایک زینہ طے کرکے ساتویں نمبر پر آگئیں، جرمن پلیئر اینجلیک کیربر بھی ایک درجے بہتری ملنے پر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئیں، قطر ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح سیمونا ہالیپ نے نویں پوزیشن حاصل کرلی، انھیں بھی ایک درجے ترقی ملی،اطالوی پلیئر سارا ایرانی تین درجے تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 کی آخری شریک بنیں رہیں۔ویمنز ڈبلز میں چینی پلیئر پینگ شوئی نے2 درجے ترقی ملنے پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ساتھی پلیئر چائنیز تائپے کی ہائش سو وائی بھی اتنے ہی قدم آگے بڑھ کر دوسرے نمبر پر فائز ہوگئیں،ان سے قبل مشترکہ طور پر نمبرون پوزیشن پر فائز رہنے والی اطالوی پلیئر سارا ایرانی اور روبریٹاونسی پانچ، پانچ درجے تنزلی پر مشترکہ چھٹی پوزیشن پر چلی گئیں۔دوسری جانب مینز رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشنز پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، رافیل نڈال پہلے، نووک جوکووک دوسرے اور اسٹینسلس واورنیکا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، ڈیوڈ فیرر نے ڈیل پوٹرو کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی، ٹوماس بریڈیچ نے اینڈی مرے سے چھٹا درجہ چھین لیا، برطانوی اسٹار ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے، راجرفیڈرر حسب سابق آٹھویں، رچرڈ گیسکوئٹ نویں اور جوئے ولفریڈ سونگا 10ویں پوزیشن پر ہیں۔