جارجیا کے سابق وزیراعظم کو خورد برد کے الزام میں ساڑھے 5 سال قید کی سزا

سابق وزیراعظم کے وکیل نے سزاکو سیاسی انتقام قراردے دیا

سابق وزیراعظم کے وکیل نے سزاکو سیاسی انتقام قراردے دیا۔ فوٹو : فائل

جارجیاکے سابق وزیراعظم وانومیرابش ولی کوعدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اورسرکاری فنڈزمیں خوردبرد کے الزام میں ساڑھے 5سال کی سزاسنا دی۔


سابق وزیراعظم کے وکیل نے سزاکو سیاسی انتقام قراردیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم میرابش ولی کو 2012کے انتخابات میں انتخابی مہم چلانے والے کارکنوں کو نوکریاں دینے کے الزام ثابت ہونے پرسزا سنائی۔
Load Next Story