پشاورطالبان دور کے وزیر قتل ٹانک سے6رکنی انسداد پولیو ٹیم اغوا
مولاناعبدالرقیب مدرسہ جارہے تھے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ، مذاکرات کے حامی تھے،دشمن ملوث ہیں،افغان طالبان
مولاناعبدالرقیب مدرسہ جارہے تھے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ، مذاکرات کے حامی تھے،دشمن ملوث ہیں،افغان طالبان۔فوٹو:فائل
پشاور کے علاقے کینال ٹائون بورڈ میں افغانستان کے طالبان دورکے وزیراورمقامی مدرسے کے معلم کونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مولانا عبدالرقیب ولد عبدالباری کینال ٹائون کے دینی مدرسے کو جارہے تھے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔
واردات کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول افغانستان میں طالبان دورحکومت میں افغان مہاجرین کی واپسی کے وزیر تھے تاہم بعد ازاں وہ پشاور منتقل ہوگئے تھے اور درس وتدریس سے وابستہ ہوگئے تھے۔ آئی این پی کے مطابق افغان طالبان نے مولانا عبد الرقیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبد الرقیب کو سازشی عناصر نے شیطانی مقاصد کے لیے قتل کیا ہے ۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں اسلا م، افغانستان اور طالبان کے دشمن ملوث ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان دورکے ایک اور سابق وزیر آغا جان معتصم نے کہا ہے کہ ملا عبدالرقیب پرامن افغانستان کے لیے کام کررہے تھے ، افغان طالبان کے ایک رکن نے بتایا کہ ملا عبدالرقیب افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے حامی تھے۔ پشاور ہی کے علاقہ نمک منڈی ہوٹل میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ہوٹل کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد غسل خانے میں پینٹ کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ این این آئی کے مطابق پشاور کے نواحی اور خیبر ایجنسی سے ملحقہ 30 کلو میٹر کے علاقے میں پولیس نے ایف سی کیساتھ مل کر 24 چیک پوسٹیں قائم کی ہیں تاکہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی پرقابو پایا جاسکے۔ ادھر ٹانک کے نیم قبائلی علاقہ ایف آر پنگ سے ڈبلیو ایچ او کی 3 رکنی انسداد پولیو ٹیم اور اس کی حفاظت پر مامور 3 لیوی اہلکاروں کواغوا کرلیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ ایف آرٹانک کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سرکل آفیسر ڈاکٹر خان داد ، سپر وائزر فرید خان ، ڈرائیورتعلیم اللہ ، 3 لیوی اہلکاروں لانس نائیک امان اللہ ،لائس نائیک دولت خان اور سپاہی منہاس کے ہمراہ کوالٹی اسیسمنٹ سیمپل کے لیے ایف آر لوئر پنگ کے گائوں جمات کوروانہ ہوئے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انھیں اغوا کرلیا ۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خالدمحمود خان جائے وقوع پر پہنچ گئے تاہم ابھی تک مغویوں کو بازیاب نہیں کیا جاسکا ہے۔