جے ایس بینک نے ایچ ایس بی سی کی خریداری کے لیے معاہدے پردستخط کردیے
ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایس بی سی انتظامیہ نے بھی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایس بی سی انتظامیہ نے بھی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ فوٹو فائل
جے ایس بینک لمیٹڈ (جے ایس بینک)ٰ نے ایچ ایس بی سی بینک مڈل ایسٹ لمیٹڈ (ایچ ایم بی ای) کے ساتھ ایچ ایس بی سی پاکستان آپریشنز کے حصول کیلیے منگل کو سیل اینڈ پرچیز معاہدے پر دستخط کردیے۔
تاہم فریقین کے درمیان حصص کی قیمت یا مالیت کا تعین نہیں ہو پایا، اس ڈیل کے حوالے سے جے ایس بینک کی انتظامیہ نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے تاہم مذکورہ ڈیل تمام مطلوبہ قانونی تقاضے پورے ہونے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بعد پوری ہوسکے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایس بی سی انتظامیہ نے بھی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایچ ایس بی سی اپنی تشکیل نو کیلیے مختلف ممالک میں بینک کے آپریشن فروخت کررہی ہے، پاکستان میں ایچ ایس بی سی کے آپریشن کی فروخت کیلیے جے ایس بینک سمیت 3 مالیاتی اداروں سے بات چیت چل رہی تھی تاہم ابتدائی ڈیل جے ایس بینک کے ساتھ ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹیز سے منظوری کے بعد مذکورہ ڈیل رواں سال کی آخری سہ ماہی میں مکمل ہوجائے گی۔ شعبہ بینکاری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایس بی سی کے آپریشنز5 تا6.5 کروڑڈالر میں خریدے گئے ہیں، پاکستان میں ایچ ایس بی سی کی 10شاخیں ہیں جبکہ اسکے کسٹمرز کی تعداد تقریباً 3 لاکھ ہے۔