پی ایم ڈی سی نے11میڈیکل کالجوں کے داخلے روک دیے
کالجوں نے مختص نشستوں سے زائد داخلے دیدیے فیکلٹی مکمل نہیں کی،کالجوں کی فہرست کونسل کی ویب سائٹ پر جاری
پی ایم ڈی سی قوانین کے برعکس تعلیم شروع کی گئی،پنجاب6،سندھ2،وفاق،آزاد کشمیر اورخیبر پختونخواہ کاایک،ایک کالج شامل . فوٹو: ایکسپریس/ فائل
BIRMINGHAM:
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک کے11 میڈیکل کالجوں کو داخلوں سے روک دیا، کالجوں نے کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخلے دیے اور قابل ماہرین کا شعبہ (فیکلٹی) بھی مکمل نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں قائم11میڈیکل کالجوں کو نئے سال کے لیے داخلوں سے روک دیا ہے ان میڈیکل کالجوں میں پنجاب کے6،سندھ کے2اور وفاق ،آزاد کشمیر اورخیبر پختونخواہ کا ایک، ایک میڈیکل کالج شامل ہے ان میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ پرالزام عائدکیاگیا ہے کہ داخلوں کے دوران پی ایم ڈی سی کے مجوزہ قوانین کے برعکس کلاسیں شروع کی گئیں اور منظورشدہ نشستوں (سیٹوں)کے مقابلے میں زائد داخلے دیے گئے جس پر کونسل نے کارروائی کرتے ہوئے کالجوں کو داخلوں سے روک دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی نے مجموعی طورپر11میڈیکل کالجوں پر داخلے دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کی انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے پی ایم ڈی سی کے قوانین کے برعکس منظور شدہ نشستوں سے زائد داخلے اور بعض کالجوں میں فیکلٹی بھی مکمل نہیں کی تھی، اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کی جانب سے ان میڈیکل کالجوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جوکونسل کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے پی ایم ڈی سی کی طرف سے جن میڈیکل کالجوں کوداخلوں سے روکا گیا ہے ان میں اسلام آباد میں قائم فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سمیت پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور ،محی الدین اسلامک میڈیکل کالج میر پور آزادکشمیر ،ایبٹ آباد انٹر نیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد،انڈپنڈنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد ،حشمت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گجرات،الراضی میڈیکل کالج پشاور،ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال ،محمد بن قاسم ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کراچی ،بھٹائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سندھ شامل ہیں۔