انگلینڈ نے کیویز کو کچل کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا
ویسٹ انڈیز نے کینیڈا کو63 رنز، سری لنکا نے یواے ای کو8 وکٹ سے مات دی، پروٹیز نے زمبابوے کو7 وکٹ سے زیر کیا
ویسٹ انڈیز نے کینیڈا کو63 رنز، سری لنکا نے یواے ای کو8 وکٹ سے مات دی، پروٹیز نے زمبابوے کو7 وکٹ سے زیر کیا۔ فوٹو: فائل
انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو کچل کرکوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا،گروپ ' سی' سے ویسٹ انڈیز نے کینیڈا کو63 رنز سے ہرا کررائونڈ 8 میں جگہ بنالی، سری لنکا نے یواے ای کو8 وکٹ سے مات دیکر مسلسل تیسری فتح پائی، جنوبی افریقہ نے آخری لیگ میچ میں زمبابوے کو7 وکٹ سے زیر کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں گروپ سی اور ڈی سے کوارٹر فائنلز میں پہنچنے والی چارٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے لگاتار تیسری فتوحات کی بدولت اپنے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن یقینی بنالی،گروپ 'سی' سے ویسٹ انڈیز اور ' ڈی ' سے انگلینڈ نے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنالی، منگل کو منعقدہ میچز میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115رنز سے ہرایا، فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 229رنز جوڑے، ریان ہیگنز نے 83کی اننگز کھیلی،بریٹ رینڈیل نے 3 وکٹیں لیں، ناکام سائیڈ 36.1 اوورز میں 114پر ڈھیر ہوگئی،اوپنر ریکی ویرا سیندورا نے سب سے زیادہ 41رنز بنائے،میتھیو فشر نے 3پلیئرز کو قابو کیا۔
سری لنکا نے یواے ای کو 8 وکٹ سے زیر کرلیا، خلیجی ٹیم 47.5 اوورز میں 205رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، شورے چوپڑا 69 رنز بناکر نمایاں رہے،آئی لینڈرز نے ہدف 43.1 اوورز میں محض 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، ہشان ڈومینڈو نے 113 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کوشل مینڈس 45رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ ہشان رمن نائیکے 34 پر ناٹ آئوٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 7 وکٹ سے ٹھکانے لگایا، ناکام سائیڈ 198 رنز بناسکی، جسٹن ڈیل نے 4 وکٹیں لیں، پروٹیز نے ہدف 11 اوورز قبل 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنر ایڈین مارکریم 120 اور یاسین ولی53 پر ناٹ آئوٹ رہے، ان کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے145 کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ویسٹ انڈیز نے کینیڈا کو 63رنز سے پچھاڑ دیا، فاتح ٹیم کے 289رنز کے جواب میں حریف ٹیم 226پر ہمت ہارگئی، ویسٹ انڈیز کے تیگا نارائن چندرپال 93 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے،نکولس پوران67 پر ناٹ آئوٹ رہے۔