شہریوں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ
زمینی حقائق کو تسلیم کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، قانون سب کیلیے برابر ہے، رؤف اختر فاروقی کا کورس کے شرکا سے خطاب
زمینی حقائق کو تسلیم کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، قانون سب کیلیے برابر ہے، رؤف اختر فاروقی کا کورس کے شرکا سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رئوف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ زمینی حقائق کو تسلیم کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
قانون سب کیلیے برابر ہے،محدود وسائل کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو ہر ممکن بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے ، یہ بات انھوں نے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے17ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکا پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی، چیف انجینئر بشیر شاہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالخالق اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وفد کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انتظامی شعبے کے نوجوان افسران ہونے کے ناطے آپ کو مستقبل میں قومی اداروں میں اہم ذمے داریاں نبھانی ہیں اور آپ کا یہ دورہ انتظامی شعبے کی وسعت کو مزید بہتر طور پر سمجھنے میں مددگار ہوگا اور ساتھ ہی سرکاری دائرہ کار میں رہتے ہوئے مشکل حالات میں اپنے فرائض کی ادائیگی بہتر انداز میںکرنے کی صلاحیت کو مزید نکھارے گا۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ وفد کے ارکان کیلیے کراچی کا دورہ بہترین تجربہ ثابت ہوگا اور وہ اس دوران حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں آگے چل کر بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے سکیں گے ، اس موقع پر وفد کے ارکان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دورے سے انھیں بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے جس سے انھیں مستقبل میں مختلف سرکاری اداروں میں انتظامی شعبے کو چلانے میں مدد ملے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر وفد کی سربراہ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی اور تمام ارکان کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔