مذاکرات پر تبصرہ نہیں کرسکتا قیام امن کیلیے تعاون کو تیار ہیں اولسن
ڈرون حملوں سے متعلق صدر براک اوبامانے اپنی واضح پالیسی پیش کی ہوئی ہے،رچرڈ اولسن
ڈرون حملوں سے متعلق صدر براک اوبامانے اپنی واضح پالیسی پیش کی ہوئی ہے،رچرڈ اولسن۔ فوٹو: فائل
امریکی سفیر رچرڈاولسن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے ہماراکوئی تعلق نہیں اورنہ ہی ہم اس پرکوئی تبصرہ کرسکتے ہیں، مذاکرات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے تاہم پاکستان میں قیام امن کیلیے امریکا ہرممکن تعاون کیلیے تیارہے۔
انھوں نے منگل کوجیکب آبادشہرکیلیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق صدر براک اوبامانے اپنی واضح پالیسی پیش کی ہوئی ہے جس پراب تبصرہ نہیں کرسکتے۔ انھوں نے جیکب آباد میں منصوبے کے حوالے سے کہا کہ منصوبے پر36ملین ڈالر خرچ ہونگے اور یہ2015ء تک مکمل ہوجائیگا۔ اس منصوبے سے 3لاکھ لوگوں کوصاف اورمیٹھا پانی فراہم ہوگا۔ رچرڈاولسن نے جیکب آبادشہرمیں امریکی تعاون سے زیرتعمیرانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا دورہ بھی کیا۔