فوج شمالی وزیرستان سمیت ہر جگہ موجود اور کارروائی کیلیے تیار ہیں سیکریٹری دفاع

ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ مہمند ایجنسی میں نہیں افغانستان کے علاقے میں پیش آیا، آصف یٰسین کی میڈیا سے گفتگو

حکومتی احکام کی روشنی میں جہاں بھی کارروائی کرنا پڑی کریں گے، ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری دفاع آصف یٰسین نے کہاہے کہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت کاواقعہ مہمندایجنسی میں نہیں افغانستان میں پیش آیا۔


شمالی وزیرستان سمیت مسلح افواج ہرجگہ موجودہیں اورکسی بھی جگہ آپریشن کیلیے ہروقت تیارہوتی ہیں اوربوقت ضرورت کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ منگل کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں کی جانب سے سوال کیاگیا کہ کیا ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے بعد شمالی وزیرستان میں فوج تیارہے؟ جس پرسیکریٹری دفاع نے کہاکہ فوج ہروقت اورہرجگہ تیارہے بوقت ضرورت کارروائی کرتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ حکومتی احکام کی روشنی میں جہاں بھی کارروائی کرناپڑی کرینگے، ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری دفاع نے کہاکہ ملکی سلامتی پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔
Load Next Story