انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 175.75 روپے کی سطح پر بند ہوئی
(فوٹو : فائل)
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی غیر مستحکم قیمتوں اور فٹیف (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں فیصلے سے متعلق اضطراب کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد تنزلی سے دوچار ہوئی تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کے برعکس ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔
کاروبار کے آغاز میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 176 روپے سے تجاوز کرگئے تھے لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 175.75 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 177.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔