طب اور فنون کے شعبوں میں طلبا کے رجحان میں کمی برقرار
میٹرک پاس 55ہزارطلبا میں سے 3100 میڈیکل جبکہ 800 نے آرٹس میں فارم جمع کرائے۔
کامرس و انجینئرنگ کے رجحان میں اضافہ،شعبہ طب میں مردوں کی کمی ہوجائیگی
ISLAMABAD:
طب اور فنون کے شعبوں میں کراچی کے طلبا کے رجحان میں کمی کاسلسلہ برقرارہے۔
رواں سال میٹرک کاامتحان پاس کرنے والے 55 ہزار سے زائد طلبا میں سے صرف 3100 لڑکوں نے فرسٹ ایئرپری میڈیکل جبکہ 800 لڑکوں نے فرسٹ ایئرآرٹس میں سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لیے اپنے فارم جمع کرائے ہیں اس کے برعکس کامرس اور پری انجینئرنگ میں طلبا کے رجحان میں معمولی اضافہ ہواہے۔
دوسری جانب سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئرکے داخلوں میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی ہے جس کاسبب ثانوی تعلیمی بورڈ کے شعبہ کمپیوٹر میں فنی خرابی اور داخلہ کمیٹی کی جانب سے فارم کے اندراج کے طریقہ کارمیں تبدیلی بتایاجارہاہے،ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ دس روزمیں بھی کراچی کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئرکے داخلوں کے لیے کسی بھی فیکلٹی کی میرٹ لسٹ جاری ہونا خارج از امکان ہے۔
''ایکسپریس'' کوداخلہ کمیٹی اورثانوی تعلیمی بورڈ سے حاصل اعداد وشمار کے مطابق سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئرکے داخلوں کے لیے مجموعی طورپرپری میڈیکل کے 4200داخلہ فارم جمع کرائے گئے ہیں جن میں سے 3100 طلبا اور1100فارم طالبات کے ہیں اسی طرح آرٹس فیکلٹی میں داخلوں کے لیے مجموعی طورپر8300 فارم موصول ہوئے ہیں جن میں سے 800 طلبا اور7500طالبات کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں اسی