آج کی تاریخ میں منفرد کیا ہے
(فائل فوٹو)
آج کی تاریخ دوگنی طور پر منفرد ہے کیونکہ آج کی تاریخ کو الٹا یا سیدھا دونوں طریقوں سے پڑھا جاسکتا ہے جبکہ ٹوئٹر پر صارفین نے ٹوسڈے کا نام دیا ہے۔
ہر روز ایک نیادن اور ایک نئی تاریخ ہوتی ہے مگر آج 22 فروری 2022 یعنی 22/02/2022 ہے۔ جسے آپ سیدھا پڑھیں یا الٹا پڑھیں، لیکن یہ دونوں طرف سے ایک ہی تاریخ ہے۔ ایسا موقع برسوں بعد آتا ہے۔
اگر ہم 22 فروری 2022 کو عددی طور پر 22/02/2022 لکھیں تو یہ پیلینڈروم اور ایمبیگرام تاریخ ہے کیونکہ اسے آگے اور پیچھے پڑھا جاسکتا ہے!۔
نیچے دی گئی ٹویٹ میں پیلینڈروم اور ایمبیگرام دونوں کی مثال دی گئی ہے۔
It happened once before a thousand years ago, in the year 1011. But after next week, it will never happen again. What is it?
پیلینڈروم ہوتے کیا ہیں؟
اکیسویں صدی میں mm-dd-yyyy فارمیٹ میں 12 پیلینڈروم دن ہیں جس میں پہلا دن 2 اکتوبر 2001 (10-02-2001) کو تھا جبکہ آخری دن 2 ستمبر 2090 (09-02-2090) کو ہوگا۔ اسی لیے dd-mm-yyyy فارمیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ صدی میں 29 پیلینڈروم دن ہیں۔ پہلا 10 فروری 2001 (10-02-2001) کو تھا جبکہ آخری ایک لیپ ڈے پر گرے گا! 29 فروری 2092 (29-02-2092) 21 ویں صدی کا آخری پیلینڈرومک دن ہوگا۔