ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ نرخ میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ کے مدمقابل اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوئی

(فوٹو، فائل)

ڈالر کے اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک ریٹ میں اضافہ ہوگیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کرجانے اور اہم کموڈٹیز کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کے درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے، ڈیبٹ فنانسنگ کے لیے قرضوں کے حصول میں اضافے کے خدشات اور فٹیف کی جانب سے پاکستان کو مزید دوماہ گرے لسٹ رکھنے کی اطلاعات کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔


جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان تیز رفتار رہی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 178 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 24 پیسے کے اضافے سے 176.39 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.20 روپے کے اضافے سے 178.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story