پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 107 ملزم گرفتار

ملزمان قتل، اقدام قتل اور دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہیں، اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا

ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جن کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، پولیس۔ فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 107 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس نے ٹائون آفس کے قریب سے4 ملزمان عامر ، اقبال ، نوید ، فیصل اور عدیل شریف کو گرفتار کرلیا، ملزمان قتل ، اقدام قتل اور دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، ایس ایچ او نیو کراچی چوہدری اسلم نے بتایا کہ ملزمان مختلف مقدمات میں اشتہاری و مفرور بھی ہیں۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ فاروق اعوان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں کے دوران بتایا کہ ایس آئی یو نے حب ریور روڈ سے ملزم ریاض حسین مستوئی کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ انعامی رقم مقرر تھی ، نبی بخش پولیس نے کار لفٹر جاوید کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، رینجرز نے لیاری کے علاقے بغدادی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے علاقائی صدر کے بھائی 16 سالہ مرتضیٰ سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس نے93 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Load Next Story