پانی اور بجلی کے ستائے اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کا دھرنا

کئی دن سے پانی اور بجلی غائب ہے، مظاہرین، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

کئی دن سے پانی اور بجلی غائب ہے، مظاہرین، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اورنگی ٹائون میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سڑک پر نکل آئے، مکینوں کا اورنگی ٹائون کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا۔


تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون میں گزشتہ کئی روز سے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر اہل علاقہ نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ 5 نمبر پر دھرنا دے کر ادارہ فراہمی و نکاسی آب اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی روز سے پانی اور بجلی غائب ہے جس سے علاقہ مکینوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

پانی نہ ہونے کے باعث انھیں دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑرہا ہے جبکہ بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہیں،شہریوں کے 5 نمبر چورنگی پر احتجاج اور نعرے بازی کے باعث اورنگی ٹائون کی مرکزی شارع پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔
Load Next Story