اساتذہ ادبی میلہ آج آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا
مختلف نشستوں میں اساتذہ کو درس اور تدریس کے جدید انداز سکھائیں جائینگے
21 اور 22 فروری کو بچوں کا ادبی میلہ ہوگا، تعلیمی وتفریحی نشستوں کا انعقاد ہوگا۔ فوٹو: فائل
KHAIRPUR:
آرٹس کونسل ، ادارہ تعلیم و آگاہی،آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور اوپن سو سائٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بچوں اور اساتذہ کے ادبی میلے کا آغاز آج 20 فروری سے آرٹس کونسل میں ہورہا ہے جو22 فروری تک جاری رہے گا۔
میلے میں بچوں اور اساتذہ کی تعلیم و تربیت اور تفریح کے حوالے سے صبح 9بجے سے شام5 بجے تک کئی پروگرام اور نشستیں منعقد ہوںگی،تفصیلات کے مطا بق آج آرٹس کونسل میں اساتذہ کی تعلیم ،تربیت اورآگاہی کے حوالے سے اساتذہ کا ادبی میلہ منعقد کیاجائیگا،میلے میں اساتذہ میں سکھانے کے معیار کو بہتر بنانے اوردرپیش مشکلات سے نمٹنے کے جدید طریقے سکھائے جا ئیں گے،اساتذہ کے لیے کریٹو رائٹنگ ورکشاپ ،آرٹ آف ریڈنگ ، جدید میڈیا کا کلاس میں استعمال ، ٹیچنگ کے جدید طریقے ، اساتذہ کچہری، زبانوں کے مسائل پر گفتگو، لرننگ ورکشاپ اورکتابوں کی رونمائی کے سیشن ہوں گے۔
21اور 22فروری کو بچوں کا ادبی میلہ ہوگا جس میں بچوں کو کھیل ہی کھیل میں بہت کچھ سیکھانے کے حوالے سے تھیٹر، اسٹوری ٹیلینگ،میوزک سیشیز،میرا کراچی موبائل سینما،تصویری کہانیاں سیریز،ملٹی میڈیا، کتابوں کی رونمائی،ریڈنگ و رائٹنگ، بحث و مباحثہ، میجکل پاکستان ، ڈیجیٹل اسٹوری، ورکشاپس، پپٹ شواور مختلف تعلیمی وتفریحی سیشینز منعقد کیے جا ئیں گے جس میں بچوں کی تربیت اور ان میں اپنے ملک اور ثقافت کی پہچان کرانے پرخصوصی توجہ دی جائے گی،اس موقع پر کتابوں کے میلے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ اساتذہ اوربچوں میں زیادہ سے زیادہ پڑھنے کا رحجان بڑھے۔