کراچی میں لوٹ مارکرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کانشانہ بنانے کےبعد پولیس کے حوالے کردیا

مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کانشانہ بنانے کےبعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ فوٹو : فائل

QUETTA:
گلشن اقبال میں شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہونے والے 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

گلشن اقبال بلاک 5 میں مدینۃ العلم امام بارگاہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کانشانہ بنانے کےبعد پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کی شناخت عبدالرزاق اورمحمد بلال کے ناموں سے ہوئی ہے اورڈاکوؤں کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ اور پرس برآمد کرلیا گیا ہے۔


پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق رکشہ گینگ سے ہے، ڈاکو شہری محمد اکمل سے لوٹ مارکر رہے تھے کہ اچانک شہریوں نے شورمچا دیا اور موقع پر موجود شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، اسی دوران گشت پرمامور پولیس پارٹی بروقت موقع پر پہنچی اوردونوں ڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب سولجر بازارپولیس نے مچھلی مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت فراز اوراویس کے نام سے ہوئی ہے اوردوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار دنوں ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں، گرفتار ملزمان عبدالباسط نامی شہری سے لوٹ مارکر رہے تھے کہ گشت پرمامور پولیس پارٹی کو خفیہ اطلاع ملی تو پولیس بروقت موقع پر پہنچی اورپولیس نے دونوں ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتارکرلیا۔

اس دوران موقع پرموجود شہریوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزمان کے قبضہ سے ایک نائن ایم ایم پستول، نقدی، موباٸل فون اورایک موٹر ساٸیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
Load Next Story