ورلڈ ٹی 20 ویسٹ انڈین چیمپئن اسکواڈ کے 12 پلیئرز برقرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کو تاخیر سے ٹیم منتخب کرنے کی اجازت دیدی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کو تاخیر سے ٹیم منتخب کرنے کی اجازت دیدی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
ISLAMABAD:
آئی سی سی نے ورلڈ ٹوئنٹی20 میں شامل 15ممالک کے حتمی اسکواڈز کا اعلان کر دیا، زمبابوے کو تاخیر سے ٹیم منتخب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے 2012 میں پہلی مرتبہ چیمپئن بننے والی ٹیم کے12پلیئرز کو برقرار رکھا، تین نئے پلیئرز کو میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ آزمایا جائے گا، ان میں شیلڈون کوٹریل، آندرے فلیچر اور کرشمار سینٹوکی شامل ہیں، یہ تینوں تجربہ کار لیکن انجرڈ ڈیوائن براوو، فیڈل ایڈورڈز اور کیرون پولارڈ کی جگہ کھیلیںگے، بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل 6پلیئرز لگاتار پانچویں مرتبہ ورلڈ ٹی 20 میں حصہ لے رہے ہیں، ابتدائی رائونڈ کا آغاز 16 مارچ کو میرپور میں میزبان اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا،سپر 10 کا پہلا میچ21 مارچ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ہے،بھارتی اسکواڈ میں کپتان دھونی سمیت تین ایسے پلیئرز شامل ہیں جنھوں نے2007 کے افتتاحی ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
یوراج سنگھ اور روہت شرما اس مرتبہ بھی بلوشرٹس زیب تن کریں گے، پاکستان نے لارڈز2009 میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے7 پلیئرز احمد شہزاد،کامران اکمل، سعید اجمل، شاہد آفریدی، شعیب ملک، سہیل تنویر اورعمرگل کو بنگلہ دیش ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے 2010 کی فاتح ٹیم سے اسٹورٹ براڈ، روی بوپارا، ٹم بریسنن، مائیکل لمب، ایون مورگن، جیمز ٹریڈ ویل اور لیوک رائٹ پر اعتماد برقرار رکھا،آسٹریلوی ٹیم کی قیادت بدستور جارج بیلی کے سپرد ہے، آئرلینڈ نے کوالیفائر ایونٹ کھیلنے والے 13پلیئرز کے ساتھ 2 نئے کھلاڑی آزمانے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ویمنز ورلڈ ٹی 20 کیلیے حتمی 14رکنی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 23 فروری مقررکی گئی ہے، 10 ممالک پر مشتمل ایونٹ کی شروعات سلہٹ میں 23 مارچ سے ہوگی، سیمی فائنلز اور فائنل مینز ایونٹ کے ساتھ ہی کھیلے جائیں گے۔