شاہد آفریدی ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کے امیدواروں میں شامل ہوگئے

شاہد آفریدی پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ اور ٹیم کے اہم رکن ہیں،چیئرمین پی سی بی

شاہد آفریدی پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ اور ٹیم کے اہم رکن ہیں،چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

آل رائونڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کے امیدواروں میں شامل ہوگئے۔


ایک انٹرویو کے دوران جب نجم سیٹھی سے متبادل کپتان کا پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یونس خان کے عدم انتخاب پر میں نے خود بھی سلیکٹرز سے اس حوالے سے استفسار کیا تھا، میرے خیال میں ٹیم میں قیادت کے حوالے سے کوئی خلا نہیں ہے، شاہد آفریدی کی عمر ابھی 34 برس اور سپر فٹ ہیں،آل رائونڈر پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ اور ٹیم کے اہم رکن ہیں،پہلے ان کی بولنگ پر زیادہ توجہ ہوگئی تھی لیکن اب انھوں نے خود کہاکہ بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں، اگر کوئی کپتان ادھر ادھر ہواتو وہ قیادت کیلیے لائن میں ہونگے۔
Load Next Story