شام میںجھڑپیں اوربمباریخواتین اوربچوں سمیت 30افرادہلاک

باغیوں کے مضبوط گڑھ مشرقی ساکھر میں شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 12 افراد مارے گئے۔

شام میں جھڑپوں اور بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں جھڑپوں اور بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔


باغیوں کے مضبوط گڑھ مشرقی ساکھر میں شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 12 افراد مارے گئے۔فوج نے ساکھر میں باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا،ادھردارالحکومت کے جنوب میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں ،الحجرمیں بمباری سے 3شہری ہلاک ہوگئے ، ابیلا اور یالدامیں فوج کے آپریشن کے دوان ایک شہری ہلاک ہواہے جبکہ کفارزیٹاکے علاقے میں ایک بچے اورعورت سمیت 9افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ایک گواہ اور انسانی حقوق کی تنظیم نے کہاہے کہ کیلش اوربوستان القصر کے اضلاع میں بمباری پھر شروع ہوگئی ہے۔

البوکمال میں سرکاری طیاروں کی بمباری سے 3خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔عدلیب میں بھی بمباری سے ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہاہے کہ عرب لیگ کیلیے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی لخدر براہیمی شامی صدر سے ملاقات کرینگے۔برن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ لخدربراہیمی جلد صدراسد سمیت شامی حکام سے ملاقات کرینگے۔
Load Next Story