13 ستمبرکی ہڑتال کامیاب بناناہرپاکستانی کافرض ہےغوث علی شاہ
سندھ دھرتی پر بسنے والے ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ13 ستمبر کی ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔
سندھ دھرتی پر بسنے والے ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ13 ستمبر کی ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی پر بسنے والے ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ13 ستمبر کی ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔
حکومت اگرضد پر قائم رہی کو متنازع آرڈیننس سے پاکستان کو بھی نقصان پہنچ سکتاہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو مزار قائد پر حاضری دینے اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے، صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیا، سیکریٹری اطلاعات علی اکبرگجراور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی، اس موقع پرانھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارا فخر ہے ہم احسان مند ہیں قائم اعظم محمد علی جناح کی قیادت کے جن کی ان تھک کاوشوں سے ہم آج ایک آزاد وطن کے مالک ہیں۔
پاکستانی قوم کا فرض ہے کہ قائد اعظم کے اس عظیم تحفے کی مثالی اتحاد، نظم اور یقین محکم کے ساتھ حفاظت کریں اور پاکستان کے بارے میں دشمن قوتوں کے منفی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں، بعد ازاں اخبار نویسوں کے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دو جماعتی بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف 13ستمبر کی ہڑتال کی مکمل تائید کرتی ہے اور مشرف دور کی یادگار اس آمرانہ آرڈیننس کی بھرپورمخالفت کرے گی اس وقت سارا سندھ سراپا احتجاج ہے۔