عدالت کا کے ایم سی ملازمین کومتبادل گھردینے کاحکم

ڈائریکٹرکے ایم سی اکاموڈیشن رپورٹ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں طلب

ملازمین سالوںسے دربدرہیں،آپ کواحساس ہی نہیں،جسٹس سیدحسن (ٖفوٹو:فائل/ ایکسپریس)

لاہور:
سندھ ہائی کورٹ نے جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل گھر نہ دینے سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر اکاموڈیشن کوذاتی حیثیت میں پیش ہوکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل گھر نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف دیاکہ5 سرکاری ملازمین کواب تک گھر نہیں دیے گئے، عدالت نے ملازمین کو متبادل گھر نہ دینے پر ڈائریکٹرکے ایم سی اکاموڈیشن چمن داس پر برہمی کا اظہارکیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے ملازمین سالوں سے دربدر ہیں،ملازمین سڑکوں پر ہیں قبضے کیوں ختم نہیںکرواتے؟ 6 , 7سال سے آپ کے ملازمین دربدر ہیں آپ کو احساس ہی نہیں ہے، عدالت نے ڈائریکٹر کے ایم سی کو15 روز میں ملازمین کو متبادل گھر دیکر رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
Load Next Story