حنیف عباسی سے اے این ایف کی تفتیشجوابات پرعدم اطمینان

ایفی ڈرین کیس کے تفتیشی افسرمیجرامتیازکا3ماہ کیلیے گلگت بلتستان تبادلہ کردیاگیا

ایفی ڈرین کیس کے تفتیشی افسرمیجرامتیازکا3ماہ کیلیے گلگت بلتستان تبادلہ کردیاگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کاکوٹہ حاصل کرنے کے مقدمے میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت آج بدھ12ستمبرکو ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ہوگی۔

جسٹس محمودمقبول باجوہ،جسٹس علی باقر پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا جبکہ ایفی ڈرین کے سوموٹوکیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کرینگے ۔اس کیس میںحنیف عباسی سمیت اے این ایف کی تفتیشی ٹیم ک طلب کیاگیاہے،سپریم کورٹ میںکیس کی سماعت کے باعث ہائیکورٹ میںعبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ملتوی ہونے کاامکان ہے جبکہ500کلوایفی ڈرین کوٹہ حاصل کرنے کے مقدمے میں نامزدحنیف عباسی گزشتہ روزمنگل کواے این ایف کی تفتیشی ٹیم کے پاس شامل تفتیش ہوگئے ، تفتیشی آفیسرایس پی عابدذوالفقارنے ان سے مختلف سوالات کیے،حنیف عباسی کاموقف ہے کہ مقدمہ سیاسی انتقام ہے۔


انھوںنے اپنی بے گناہی کامکمل ثبوت تفتیشی ٹیم کومہیاکردیاہے،دوبارہ بھی شامل تفتیش ہونے کیلیے تیارہیں، اے این ایف ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ حنیف عباسی تفتیشی ٹیم کومطمئن نہیںکرسکے ان کے خلاف تمام ثبوت ہائیکورٹ میں پیش کرینگے،حنیف عباسی نے زندگی بھرپہلے کبھی ایفی ڈرین حاصل نہیںکی،اب جوایفی ڈرین حاصل کی اسے فروخت کردیاہے۔آئی این پی کے مطابق حنیف عباسی سے تین رکنی تفتیشی ٹیم کیطرف سے سامنے لائے جانیوالے دستاویزی شواہد، مختلف سرکاری ونجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افسران سے روابط اورملاقاتوں کے علاوہ دیگرفارما سوٹیکل کمپنیوںسے ڈیل کے ضمن میںہونیوالے سوالات کئے گئے۔

ادھراے این ایف نے ایفی ڈرین کیس میں پیشرفت کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میںجمع کرادی جس میںکہا گیاکہ ملزموںنے ایفی ڈرین کاغلط استعمال کیا،ملزمان کیخلاف چالان عدالت میںپش کر دیئے گئے ہیں،حنیف عباسی نے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیںکیارپورٹ میںمخدوم شہاب الدین اورعلی موسیٰ گیلانی کاکوئی ذکرنہیں،ثناء نیوزکے مطابق رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ حنیف عباسی اے این ایف کیخلاف جھوٹاپراپیگنڈہ کررہے ہیںوہ اے این ایف کے آفس میںاپنے سیاسی کارکنان کوساتھ لائے اورقابل اعتراض نعرے لگوائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس کے تفتیشی افسرمیجرامتیازکاتین ماہ کیلئے عارضی طور پرگلگت بلتستان تبادلہ کر دیا گیاہے اورانھیںفوری طور پرگلگت بلتستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Load Next Story